The news is by your side.

Advertisement

ٹک ٹاک کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لےگیا

کراچی : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون ایک نوجوان ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا، تین دوست زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں لیاری ایکسپریس وے پر تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے  ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے، جس میں 13 سال کا سلمان نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین دوست زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ آج شام کو لیاری ایکسپریس وے پر اس وقت پیش آیا تھا جب چاروں بچے پیدل ایکسپریس وے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ پیچھے ہائی روف گاڑی نے بچوں کو ٹکر مار دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ سے ایک نوجوان کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نہر میں ڈوبنے کی خبر آئی تھی، دسویں جماعت کا طالبعلم کلیم بٹ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اوجلہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

ٹک ٹاک کے جنون نے تین دوستوں کی جان لے لی

میٹرک کا طالب علم18سالہ کلیم بٹ گوجرانوالہ کے پوش علاقے واپڈا ٹائون کا رہائشی ہے، کلیم بٹ اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے نہر پر آیا تھا، کلیم بٹ ٹک ٹاک بنواتے ہوئے نہر میں گر گیا اور اچانک تیزلہروں کی نذر ہو گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں