اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا گیا جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔

کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ محمد عسکری جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش میں آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے رواں ماہ ہی کراچی میں ملیر کے علاقے البدر سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ شعیب کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

واقعے کے مطابق مقتول نوجوان شاپنگ بیگ بیچنے کا کام کرتا تھا تاہم صبح دکان کھولتے ہی دو ڈاکو آگئے، شعیب نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اسے گولی مار دی۔

ایس ایچ او الفلاح راو عمیر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں