اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

جوہر چورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی، جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کا قتل ہوگیا۔

کراچی کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ اور قتل کے واردات میں ملوث ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ڈاکو کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت مہتاب کے نام سے ہوئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو موٹر سائیکل پر دکان کے باہردیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے موٹرسائیکل سے اتر کر سفید بوری کو کھولا، ملزم نے ڈرامہ کرتے ہوئے چھپایا ہوا پستول نکالا جس سے اس نے واردات کی۔

پولیس نے بیاتا کہ دکان پر موجود مہتاب کو مزاحمت پر گولی ماری گئی تھی، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں