بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی : ڈکیتوں نے موبائل فون نہ دینے پر نوجوان کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈکیتوں نے موبائل فون نہ دینے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، نوجوان کا تعلق چمن سے تھا اور وہ کراچی روزگار کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، چمن کے رہائشی نوجوان کو صرف موبائل فون نہ دینے پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے غنی چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے حکمت اللہ سے موبائل فون مانگا، نہ دینے پر ڈکیتوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

- Advertisement -

مقتول کی شناخت 18 سالہ حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ، نوجوان کراچی روزگار کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔

مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حکمت اللہ کا آبائی تعلق بلوچستان کے ضلع چمن سے تھا اور وہ کراچی کے علاقے صدر میں الیکٹرانکس کا کام کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈکیتیوں نے صرف موبائل نہ دینے پر فائرنگ کی، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے چمن روانہ کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں