کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایک اور نوجوان شہید kashmir
The news is by your side.

Advertisement

کشمیر میں بھارتی مظالم، ایک اور نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کپواڑہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق بھارتی فوج نے اتوار کے روز کپواڑہ کے علاقے میں گھر گھر آپریشن کے دوران ایک بے گناہ نوجوان کو  شہید جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے گھر گھر آپریشن کے دوران بے گناہ نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے گاؤں وانپور کے کلغام ڈسٹرکٹ میں طاقت کے ذریعے شادی کی تقریب رکواتے ہوئے لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا۔

تحریک حریت کے صدر نے گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطفہ تبسم کے 62 سالہ بزرگ والد محمد شعبان کو بھارتی فوج نے بلاجواز حراست میں لیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ برس حریت کمانڈر برہان مظفر  وانی کو شہید کردیا تھا جس کے بعد سے مقبوضہ وادی میں صورتحال کنٹرول میں نہیں آسکی، کشمیریوں کی جانب سے مظالم کے خلاف مظاہرے کیے جاتے ہیں تو بھارتی فوج نہتے عوام پر پیلٹ گنز کا استعمال کرتے ہیں جس کے باعث اب تک سیکڑوں نوجوانوں کی بینائی متاثر ہوچکی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں