شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی نے شوہر اینان عارف سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔
انوشے عباسی معروف شوبز گھرانے سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ہیں، انہوں نے مقبول ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکارہ نے 2014 میں اداکار عینان عارف سے شادی کی اور اس وقت شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں۔
انوشے عباسی نے اب اعلان کیا ہے کہ ان کی 2019 میں طلاق ہو گئی تھی۔ انہوں نے ابھی تک اس کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ ان کی والدہ اس وقت بہت بیمار تھیں جب وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر گئی تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ آ کر ان سے پوچھیں کہ کیا ہوا ہے۔
یہ پڑھیں: لوگ کسی حال میں خوش نہیں ہوتے جب۔۔۔۔۔۔انوشے عباسی نے کیا کہا؟
اداکارہ کے مطابق وہ اپنی ماں کو بیمار رہتے ہوئے پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی اس وجہ سے خبر کو میڈیا سے دور رکھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران ان کے زخم بھر گئے اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ عوامی سطح پر اس بارے میں بات کر رہی ہیں۔
ان کے مطابق 2021 میں والدہ کے انتقال کے بعد حالات مزید مشکل ہوگئے تھے، لیکن پوری فیملی نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ایک دوسرے کا خیال رکھا۔
انوشے عباسی نے بتایا کہ والد 2012 میں انتقال کر گئے تھے اور 2021 میں والدہ کا انتقال ہوا، اس موقع پر سارے بہن بھائی ایک دوسرے کا پہلے سے زیادہ خیال رکھنے لگے کیونکہ والدین یہی چاہتے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


