The news is by your side.

شوبز فنکار آئمہ بیگ کے دفاع میں بول پڑے

شہباز شگری کو دھوکہ دینے کے الزام کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ پر ہونے والی سخت تنقید پر شوبز فنکار بھی میدان میں آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان علیحدگی کے بعد برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے الزام عائد کیا کہ آئمہ نے شہباز کو دھوکہ دیا کیوں کہ انہوں نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔

برطانوی ماڈل کے الزام کے بعد سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن اب گلوکارہ کے دفاع میں شوبز فنکار بھی میدان میں اتر گئے ہیں۔

اداکارہ انوشے اشرف نے آئمہ بیگ کی حالیہ پوسٹ کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’کسی کے نجی معاملے کو اس طرح عام ہوتے دیکھ کر دبہت دُکھ ہوا۔ کسی کو بھی اس متعلق بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ یہ دو لوگوں کے آپس کا مسئلہ تھا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نفرت اور انتقام دو ایسی چیزیں ہیں جنہیں کسی بھی انسان کو برداشت نہیں کرنا چاہیے، لوگوں کی نظروں میں رہنا آسان نہیں، دُکھ ہے کہ کسی نے عوام میں اپنے گندے کپڑے دھونے کی کوشش کی۔

دوسری جانب معروف ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ متھیرا نے انسٹا گرام اسٹوری پر گلوکارہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’آئمہ میں آپ سے معذرت خواہ کہ لوگوں کی وجہ سے آپ کو تکلیف سے گزرنا پڑا۔ یہ بات قابلِ نفرت ہے کہ کس طرح لوگوں نے کسی کے نجی معاملے میں کود کر تماشا بنایا‘۔

متھیرا نے سوال اٹھایا کہ کتنی عجیب بات ہے کہ پہلے طلولہ مایر نے اپنے سابق بوائے فرینڈ پر الزام لگایا اور پھر دونوں نے بیٹھ کر فون کال ریکارڈ کی، میرا خیال سے وہ صرف شہریت چاہتی ہے، تنقید کرنے والے صبر رکھیں اور لوگوں کی ذہنی صحت داؤ پر لگانے سے پرہیز کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں