تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اتحادی جماعت ناراض؛ وزیراعظم کی درخواست کے باوجود صاف انکار

حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم کے رابطے کے باوجود کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اےاین پی سےرابطہ کیا اور کابینہ کا حصہ بننےکی درخواست کی تاہم اے این پی نے وزیراعظم کی درخواست پر معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی گئی تھی جب کہ اےاین پی نے وزارت مواصلات اور وزیر مملکت کا مطالبہ کیا تھا۔

اتحادی جماعت جے یو آئی کے مولانا اسعدمحمود کو وزارت مواصلات دینے پر اےاین پی حکومت سے ناراض ہے۔

اس سے قبل سربراہ اے این پی اسفندر یار ولی نے پارٹی قائدین کو حکومت کا حصہ بننے سے روک دیا تھا۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ کے مشکور ہیں کہ حکومت کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کو مدنظر رکھ کرفیصلہ کیا اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں، ملک پہلے سے مشکلات سے دوچار ہے مزید مشکلات نہیں چاہتے۔

Comments

- Advertisement -