تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا حق مہر کتنا رکھا گیا؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور انشا آفریدی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر شاہد اور شاہین آفریدی نے بھی شیئر کیں۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی طرح انشا کا حق مہر بھی مہر فاطمہؓ  طے پایا جبکہ کراچی کی مقامی مسجد میں نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

فاسٹ بولر نکاح کے موقع پر کُرتا پاجاما زیب تن کیا جبکہ دلہن نے ہلکے گلابی رنگ کا عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔

مہر فاطمہؓ کیا ہوتا ہے؟

مہرِ فاطمہ اُس مہر کو کہا جاتا ہے جو نبی اکرم ﷺ نے خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور دیگر صاحبزادیوں اور اکثر ازواجِ مطہرات کا مقرر  کیا۔

 اُس کی مقدار  500  درہم چاندی ہے، مہر فاطمہؓ موجودہ دور کے وزن سے ایک کلو 530 گرام چاندی یا اس کی قیمت ہے،قدیم تولے سے 131 اعشاریہ 25 تولہ بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -