تازہ ترین

پاکستان میں موجود شہری کیلئے سعودی عرب سے جواب!

ریاض: سعودی عرب کے آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ ایپ نے پاکستان میں موجود شہری کا مسئلہ حل کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص نے استفسار کیا کہ توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کررہی کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟۔

ایپ انتظامیہ نے سوال پر وضاحت کی کہ وہ ممالک جہاں توکلنا ایپ کام کررہی ہے ان کی فہرست توکلنا کی ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں بنایا گیا توکلنا اکاؤنٹ بیرون مملکت استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن باہر رہتے ہوئے اس پلیٹ فارم پر نئی رجسٹریشن ممکن نہیں ہے، اس لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا لازمی ہوگا۔

خیال رہے کہ توکلنا ایپ 77 ممالک میں استعمال کی جاسکتی ہے جن میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب ایک اور شخص نے ایپ انتظامیہ سے سوال کیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک لی مگر توکلنا پر اپ ڈیٹ نہیں ہوا کیا کروں؟ جس پر جواب دیا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی ایک یا دونوں خورکیں لگوا لی ہیں اور توکلنا ایپ پر ان کا اؤسٹیٹس ’امیون ‘ نہیں ہوا تو وہ پرائیویٹ میسج سروس کے ذریعے رابطہ کریں۔

ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوارک لگوا لی ہو ان کے توکلنا اسٹیٹس پر ’محصن جرعہ ‘ یعنی امیون پہلی خوراک آتا ہے جبکہ دونوں خوراکیں لگوانے والوں کا اسٹیٹس ’محصن جرعاتان‘ یعنی مکمل امیون ظاہر ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -