site
stats
سندھ

کراچی سے سینکڑوں موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

کراچی: اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے کراچی کے شہریوں سے 750 موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان چھینی گئی موٹرسائیکلیں بلوچستان اسمگل کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کارلفٹنگ سیل نے خفیہ اطلاع پرکراچی کےعلاقے مائی کولاچی روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے 750 سو سے زائد موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی اے سی ایل سی عرفان بہادر کا کہنا تھا کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 24 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی، ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزمان ابرہیم بروہی اور ظفر اقبال بروہی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کراچی کے مختلف علاقون میں ان موٹرسائیکلوں کو چھپا دیتے تھے جنہیں بعد میں بلوچستان منتقل کردیا جاتا تھا۔

ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں اورمقامات کا انکشاف کیا، اے سی ایل سی پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں کارروائیاں کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top