پشاور (5 جون 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں اینٹی کرپشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اینٹی کرپشن ڈیسک کے افتتاح کے بعد اب شہری براہ راست وزیر اعلیٰ کو بدعنوانی سے متعلق شکایت کر سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق زمونگ کور اور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کیلیے بھی خصوصی شکایت ڈیسک قائم کیا گیا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کمپلینٹ سیل میں شہریوں سے براہ راست رابطہ کیا اور شکایات سنیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ارب روپے کی کرپشن سامنے آگئی، کئی افسر گرفتار
سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کی ہر شکایت کا ازالہ ہوگا، مالی بے ضابطگی رپورٹ کرنے والا ہر شہری وزیر اعلیٰ کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام شکایت درج کروائیں حکومت اس پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، موبائل رکھنے والا ہر شہری اپنی شکایت براہ راست درج کروا سکے گا، عوامی شکایات کی نگرانی اور ان کا ازالہ خود یقینی بناؤں گا۔


