پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

نجی اسکولوں کے دوروں پر اینٹی کرپشن کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کے ترجمان نے نجی اسکولوں کے دوروں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحتی بیان کر دیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے واضح کیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے حکم پر اسکولوں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اسکولوں کے دورہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ عدالتی حکم کی تعمیل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مفت اور لازمی تعلیم سے متعلق ریکارڈ کی تصدیق جاری ہے نجی اسکولوں کے دورے قانونی دائرہ میں کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر نجی اسکولوں کی جانچ کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تین رکنی کمیٹی عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

ترجمان کے مطابق اسکول ڈائریکٹوریٹ کے فوکل پرسنز کے ساتھ کارروائی جاری ہے اور رپورٹ 12 جنوری 2026 کو سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پیش کی جائے گی، اینٹی کرپشن کی کارروائیاں شفاف اور قانون کے مطابق ہیں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں