تازہ ترین

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں کرپشن کا بڑاسکینڈل بے نقاب

سرگودھا: اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں کرپشن کا بڑاسکینڈل بے نقاب کردیا ، سربراہ جیل نے دیگرسےملکرقیدی ن لیگ کےسابق میئر ملک اسلم نوید کو رشوت کےعوض سہولیات فراہم کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں کرپشن کابڑاسکینڈل بے نقاب کردیا گیا ، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ قیدی ن لیگ کےسابق میئر ملک اسلم نوید کو رشوت کےعوض سہولیات فراہم کرتا تھا ، سربراہ جیل نے دیگرسےملکر 10 لاکھ روپے ، ساڑھے 8مرلہ کاپلاٹ لیا۔

اسکینڈل بے نقاب ہونے کے بعد سپرنٹنڈنٹ جاویداقبال کھچی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عمران بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ڈسپنسر ثمرعباس اور اردلی شان علی سمیت 5افراد پر بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ مرکزی ملزم سپرنٹنڈنٹ جاوید اقبال کھچی کو گرفتار کر لیا جبکہ سابق میئرسرگودھا اسلم نوید کو اینٹی کرپشن سرگودھا نے گرفتارکیاتھا،ملزم اسلم نویدسرکاری خزانے کوکروڑوں روپے نقصان پہنچانے پر گرفتارکیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو 18 نومبرکوڈسٹرکٹ جیل سرگودھا بھیجا گیا تھا، سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا نے ملزم کوغیرقانونی سہولیات مہیا کیں اور انکوائری میں ثابت ہوا ہے ملزمان نے 10لاکھ نقدی، 60 لاکھ مالیت کاپلاٹ لیا۔

انھوں نے بتایا کہ اسلم نوید کوگھر کا کھانا،لینڈلائن نمبرکی سہولت فراہم کررکھی تھی اور ملزم کوبیرک کی بجائےجیل کےاسپتال میں رکھا جبکہ ملاقاتوں کے لئے جیل کے کیمرے بندکردیتےتھے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سربراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھاکی گرفتارکےبعددیگرکی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments