The news is by your side.

Advertisement

کراچی : نالوں کی صفائی کے لیے جاری رقم میں خورد برد کا انکشاف

کراچی : شہرقائد میں نالوں کی صفائی کے لیے جاری رقم میں خورد برد کا انکشاف ہوا، محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ کرپشن میں بلدیہ عظمیٰ اور دیگر اداروں کےافسران ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوا، گلیاں ڈوب گئیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی میں نالوں کی صفائی کے لئے مختص رقم خورد برد کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سیکریٹری بلدیات نے کے ایم سی سے فنڈز سےمتعلق جواب طلب کرلیا ہے۔

سیکریٹری بلدیات کے خط کی کاپی اےآر وائی نیوزنے حاصل کرلی ہے۔

خط میں پوچھا گیا ہے کہ رقم سے مچھرکالونی اور نہرخیام کی صفائی ہونا تھی، صدر،لیاری، بلدیہ،اورنگی اورپہلوان گوٹھ میں صفائی ہونا تھی۔ ناتھا خان پل اور اورنگی پل کی مرمت بھی کی جانی تھی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے صفائی و مرمت کے لیے جاری رقم کہاں خرچ کی گئی؟

محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ کرپشن میں بلدیہ عظمیٰ اوردیگر محکموں کے افسران ملوث ہیں، کرپشن میں جوملوث ہوا اس کو پکڑیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں