The news is by your side.

Advertisement

پنجاب اینٹی کرپشن یونٹ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ

لاہور:  اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019 تک 108 ارب روپے کی تاریخی وصولی ہوئی، جن میں سے 1 ارب 63 روپے براہ راست وصول ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے ایک سال میں تقریبا 103 ارب 43 کروڑ کی زمین واگزار کرائی، اسی طرح 2 ارب 81 کروڑ روپے کی انڈر یکٹ ریکوری بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کو 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد شکایتی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 27 ہزار سے زائد کو حل کردیا گیا جبکہ 5 ہزار 400 سے زائد تحقیقات شروع کیں اور 8700 سے زائد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

اینٹی کرپشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھان بین کےبعد 1509 کیسز رجسٹرہوئے اور 2014 سے جاری کیسز کا فیصلہ بھی سنایا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں