لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ رہنما کے بیٹے ذیشان بٹ کیخلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے پرمقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب اورضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ رہنماکےبیٹےذیشان بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ذیشان بٹ کیخلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے پرمقدمہ درج کیاگیا ، ذیشان بٹ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کےمشیر اورنگزیب بٹ کے بیٹےہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈی سی گجرات سیف انور نےریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کوبھجوایاتھا، ریفرنس میں ذیشان بٹ سمیت 5افرادکیخلاف مقدمےکی استدعاکی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سےسرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔
خیال رہے پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے 37 سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی، جس میں رانا ثناءاللہ، رانا مشہود ، خواجہ آصف، رانا مبشر کے نام شامل تھے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پر کئی سال سے اربوں کی زمین پر قبضے ہیں۔