تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج

لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں عثمان بزدار کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ اور بھائیوں نے تونسہ میں کروڑوں کی 900کنال سرکاری زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کیے گئے اور ان میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانےکی دفعات شامل کی گئی ہے۔

مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا، انہوں نے زمین کو ہتھیانے کیلئے 1986 کے جعلی انتقالات درج کروائے۔

Comments

- Advertisement -