The news is by your side.

Advertisement

رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین گرفتار

لاہور : پنجاب کی اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتارکرلیا، جن میں محکمہ انہارکے سب انجینئرطارق چیمہ،شوکت پٹواری اورممتازگرد ،کانسٹیبل انصراقبال شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اینٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لینے پر 5 سرکاری ملازمین کو گرفتارکرلیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ساہیوال سے محکمہ انہارکے سب انجینئرطارق چیمہ کوگرفتارکر لیاگیا، ملزم کوترقیاتی فنڈز میں خورد برد،سرکاری خزانے کونقصان پہنچانےپرگرفتار کیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ شوکت پٹواری اورممتازگرداور کوضمانت خارج ہونے پر گرفتارکیاگیا، شوکت پٹواری اورممتاز گرداورپرچنیوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

اینٹی کرپشن خوشاب نےکانسٹیبل انصراقبال کوگرفتارکرلیا، ملزم نے ڈرائیونگ لائسنس جاری کروانے کےعوض رشوت وصول کی جبکہ اینٹی کرپشن ریجن بی نے قصور سےسیکرٹری یونین کونسل محمدریاض کوگرفتارکرلیا ، سیکرٹری نے ایک مرحوم کے 2 مختلف ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں