The news is by your side.

Advertisement

اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکار شہریوں کو اغوا کرنے لگے

کراچی میں اینٹی اینکرو چمنٹ فورس کے اہلکاروں کے شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہونے ‏کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی اینکرو چمنٹ فورس کے اہلکار شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث ‏پائے گئے ہیں۔ اینکروچمنٹ اہلکاروں کی تاوان مانگنے کی کال ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آگئی ‏ہے۔

متاثرہ شہری نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست جمع کروائی جس میں ‏کہا گیا کہ انچارج کورنگی اینٹی اینکروچمنٹ سعد بلوچ اور وقاص عرف عاصم نامی شہری نے ‏مجھے اغوا کیا۔

درخواست گزار کے مطابق مجھ سے پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا اور ایک لاکھ روپے لے کر ‏رہا کردیا گیا جب کہ میری جیب سے پچاس ہزار روپے سے زائد رقم بھی نکال لی گئی۔

شہری کی شکایت پر ڈائریکٹر اینٹی اینکروچمنٹ طارق دھاریجو نے ایکشن لیتے ہوئے انچارج ‏کورنگی سعد بلوچ کو معطل کر دیا۔

ڈائریکٹر اینٹی اینکروچمنٹ طارق دھاریجو نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے احکامات جاری ‏کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں