بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کراچی : تجاوزات کے خلاف آپریشن، درجنوں غیر قانونی دکانیں اور پتھارے مسمار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کا آپریشن کراچی میں زور شور سے جاری ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی دکانوں اورپتھاروں کو مسمار کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کی مختلف علاقو ں میں کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں لیاقت آباد میں کے ایم سی کے عملے نے مختلف کارروائیوں کے دوران چالیس غیرقانونی دکانوں، پتھاروں اورکیبن پربلڈوزر چلا دیا۔

طارق روڈ پر گرین بیلٹ پر قائم چھ سے زائد دکانوں کو مسمارکردیا گیا۔ اس کے علاوہ ناگن چورنگی اور یوپی موڑ پر بھی قائم ناجائز دکانیں، کیبن، اسٹالز اور پتھارے ہٹادیئے گئے اور ان کا سامان بھی تحویل میں لےلیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں ڈھائی ماہ سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد ملبہ ہٹائے نہ جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جنوری کو سپریم کورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیرقانونی شادی ہال ہو یاشاپنگ مال اورپلازہ، کراچی میں ہرقسم کی غیرقانونی تجاوزات فوری گرادی جائیں اور حکام کو کہا کہ بندوق اٹھائیں، کچھ بھی کریں، عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عمل کریں، کراچی کو چالیس سال پہلے والی پوزیشن میں بحال کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں