The news is by your side.

Advertisement

اینٹی رائٹ فورس کی خاتون سے زیادتی کی مبینہ کوشش، گارڈ گرفتار

لاہور میں اینٹی رائٹ فورس کی خاتون سے زیادتی کی مبینہ کوشش کی گئی، پولیس نے شکایت پر سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فسادات سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی اینٹی رائٹ فورس کی خاتون لاہور میں زیادتی کی مبینہ کوشش کی گئی پولیس نے ایک سیکیورٹی گارڈ کو پکڑلیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا، پولیس کے مطابق دو سیکیورٹی گارڈز نے خاتون سے زیادتی کی مبینہ کوشش کی۔

پولیس میں درج ایف آئی آر میں خاتون نے کہا کہ وہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب راستہ بھول گئی اور وہاں سیکیورٹی گارڈ سے راستہ پوچھا۔

خاتون کے مطابق گارڈز راستہ بتانے کے بہانے اندھیرے میں لے گئے، ایف آئی آر میں گارڈز کی شناخت ضیا اور شاہد کے نام سے بتائی گئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد شاہد نامی سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جب کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں