تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

حکومت مخالف لانگ مارچ کیسے کامیاب بنایا جائے؟ کپتان نے حکمت عملی بنالی

اسلام آباد: حکومت مخالف لانگ مارچ کے لئے کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ کپتان عمران خان نے پلان فائنل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پندرہ لاکھ افراد کو اسلام آباد لانے کا پلان ترتیب دیا ہے، کے پی سےپانچ لاکھ پنجاب،سندھ سےچھ لاکھ مظاہرین مارچ میں شریک ہونگے جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان سے ایک لاکھ مظاہرین اسلام آباد کی جانب رخ کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے سمیت گرفتاریوں سےبچنےکی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا پیغام پارٹی کی ہر سطح کی قیادت تک پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"پاکستان کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کرانے ہونگے

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں کہ گرفتاری سے بچا جائے، گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عملدرآمد ہو گا، بیک اپ پلان پر عملدرآمد پارٹی کی ہر سطح کی لیڈر شپ کرےگی۔

بتایا گیا ہے کہ مرکزی قائدین کی گرفتاری پر متبادل قیادت کارکنان کو گائیڈ لائنز دے گی، مارچ میں شرکت سے روکنے کے لئے کارکنوں کی جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائیگی اور کارکنان کی فوری قانونی معاونت کیلئے انصاف لائرزفورم کو متحرک رکھا جائیگا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔