جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نیدرلینڈز کے عام انتخابات : اسلام مخالف سیاست دان گیرت وائلڈرز کی ڈرامائی جیت

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسڑڈیم : نیدرلینڈز کے عام انتخابات میں اسلام مخالف سیاست دان گیرت وائلڈرز نے ڈرامائی طور پر کامیابی حاصل کرلی اور 150 کے ایوان میں 37 نشستیں لے اڑی۔

تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے عام انتخابات میں اسلام مخالف سیاست دان گیرت وائلڈرز ڈرامائی انداز میں جیت گئیں ، گیرت وائلڈرز کی فریڈم پارٹی ایک سو پچاس کے ایوان میں سینتیس نشستیں جیتیں۔

گرین لیفٹ لیبر پارٹی اتحاد کو پچیس سیٹوں پر کامیابی ملی جبکہ گیرت وائلڈرزکے مقابل تارک وطن پس منظررکھنے والی خاتون سیاستدان دیلان یشیلگوزکی فریڈم اینڈ ڈیموکریسی پارٹی صرف چوبیس نشستیں حاصل کرسکی۔

- Advertisement -

انتخابات میں کامیابی کے بعد گیرت وائلڈرز نے اپنے پہلے بیان میں کہا امیگریشن کے سونامی پر قابو پائیں گے۔

خیال رہے کہ فریڈم پارٹی کا ملعون رہنما گیرٹ وولڈرز وہی شخص ہے جس نے پارلیمنٹ ہاوس میں ایک متنازع بل پیش کیا تھا جس میں قرآن مجید کی ترسیل پر پابندی کی درخواست کی گئی تھی ساتھ ساتھ وولڈرز ہالینڈ میں خواتین پر پردے کی پابندی کا بل بھی پیش کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں