The news is by your side.

Advertisement

اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2015 منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل دوہزار پندرہ منظور کرلیا گیا.

سینیٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ دوہزار دس میں ترمیم کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل دوہزار پندرہ پیش کیا گیا، بل وزیرخزا نہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پہلے اس بل کی منظوری دے دی ۔

انکم ٹیکس کے قوائد کی خلاف ورزی کو اس بل میں شامل نہیں کیا گیا تاہم سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چوری اور قوائد کی خلاف ورزی اس بل کا حصہ ہیں ۔ بل کا مقصد غیر قانونی طور پر کمائی گئی دولت کو قانونی بنانے سے روکنا ہے، بل کو منظوری میں تقریبا دس ماہ کا عرصہ لگ گیا۔

کاروباری طبقے کی جانب سے اس بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، کاروباری طبقے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ بل کے ذریعے کاروبار اور تجارت کرنے والوں کیلئے نئی مشکلات پیدا ہونگی۔ جو کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی اور معیشت کو متاثر کرنے کا باعث بنیں گی.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں