تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان بھر میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں

راوالپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان بھر میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکواٹر کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدہ جانے والی خاتون کے پیٹ سے 20 ہیروئن بھرے کیپسول جب کہ مسقط جانے والے شخص کے ٹرالی بیگ سے 986 گرام آئس برآمد کی گئی، دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جب کہ اٹک نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے بھی 1 کلو 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات کچن کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئی تھی۔

شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب پِک اپ گاڑی سے 69 کلو 600 گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی، جب کہ پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایک اور واقعے میں پشاور رِنگ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی گئی، اور کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو 400 گرام ہیروئین برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

زیرو لائن چیکنگ پوائنٹ تورخم کے قریب افغان باشندے سے 930 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، شاہراہ فیصل کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 6 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، برآمد شدہ منشیات مسواک میں چھپائی گئی تھی۔

نارتھ ناظم آباد کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 27 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، اور کراچی کے رہائشی شخص کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف اور ایف سی بلوچستان نے ایک مشترکہ کارروائی میں نوکنڈی سیہان کے عللاقے سے 1900 کلو افیون اور 220 کلو چرس برآمد کر لی۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -