اسلام آباد : اسکائی نیوز کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا، جس کے بعد ادارے نے اپنی متنازع ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر Sky News کی جانب سے پھیلائی گئی مبینہ غلط اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو بے نقاب کر دیا، جس کے بعد ادارے کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسکائی نیوز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ افغان ائیرفورس نے پاکستان کے خلاف کارروائی کی ہے، تاہم پاکستانی صارفین نے اس دعوے کو فوری طور پر غلط قرار دیا اور نشاندہی کی کہ افغان ایئر فورس کا وجود ہی نہیں۔
پاکستانی سوشل میڈیا کے شدیددباؤ اور تنقید کے بعد اسکائی نیوز اپنی متنازع ایکس پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگیا۔
جس کے بعد اسکائی نیوز کی غیرمعیاری صحافت پرسوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے ، صارفین نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ افغان نژاد اینکر یالدا حکیم پر ماضی میں بھی پاکستان کے حوالے سے جانبدار رپورٹنگ کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔
اسکائی نیوز پہلے بھی پاکستان،افواج مخالف پروپیگنڈا کی وجہ سے بے نقاب ہوچکا ہے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکائی نیوز کی ساکھ اور صحافتی ذمہ داریوں کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ صارفین نے بین الاقوامی میڈیا سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


