بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

انسداد پولیو مہم کا آغاز: ’لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے، 12.6 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 25 اضلاع پولیو کے لیے حساس قرار دیے گئے ہیں، حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے۔ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہوگی۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد 5 سال تک کے تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو یقینی بنانا ہے، پولیو کے لیے حساس قرار دیے جانے والے اضلاع ہماری ترجیح ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو مہم میں حفاظتی قطرے ضرور پلائیں، وائرس ابھی بھی ہمارے ماحول میں موجود ہے۔ لاچاری اور معذوری ہماری قوم کا مستقبل نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں