کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ رضاکار ٹیموں کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں پولیوکے خاتمے کا عزم لئے پھر میدان میں آگئیں، کراچی میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا۔ کمشنرکراچی آصف حیدرشاہ نے بچوں کو پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغازکردیا۔
کمشنرکراچی کا کہنا ہےکہ حساس علاقوں میں رینجرزبھی ساتھ ہوتی ہے۔ ادھربنوں میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔
مہم کےدوران پانچ سال تک کے ایک لاکھ نواسی ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے۔ ای پی آئی کو آرڈینیٹرڈاکٹر الطاف کےمطابق مہم کامیاب بنانےکیلئے پانچ سوسینتیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ چھ حساس یونین کونسلوں میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ پولیٹیکل انتطامیہ کے مطابق سینتیس ہزار آٹھ سو تریسٹھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئےمجموعی طور پرایک سوسترٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔