تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پولیو مہم : اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، سات اہلکارشہید

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پولیو ویکسین کی ڈیوٹی پر معمورسات پولیس اہلکار نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے.واقعہ پاکستان بازار تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر پولیس اہلکار دہشت گردی کا شکار ہوگئے، اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنگلہ بازار میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کی ڈیوٹی پر معمورپولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا، جنہیں طبی امداد کیلئے عباسی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا.

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقہ کو گھیرے میں لے لیا، سانحہ کے بعد کراچی کے حساس علاقوں اورنگی ٹاؤن، ملیر گڈاپ، اور اتحاد ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی ہے۔

مذکو رہ پولیس اہلکار دو ٹیموں کے ساتھ تھے، پہلی ٹیم میں تین جبکہ دوسری ٹیم کے ساتھ چار اہلکار سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔ دہشت گردوں کی جانب سے دو حملے کئے گئے۔ تمام پولیس اہلکاروں کے سروں پر گولیاں ماری گئیں ہیں، تاہم واقعے میں پولیو ورکرزمحفوظ رہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پہلے پولیس موبائل وین پر حملہ کر کے4 بعد ازاں تھوڑا آگے موجود ڈیوٹی پر موجود تین اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔دونوں واقعات چند منٹوں کی دوری پر پیش آئے۔

سانحے میں شہید اہلکاروں کی شناخت رستم خان،محمد اسماعیل ،غلام رسول ،وزیر اوردائم الدین ، ڈینیئل اور غازی کے نام سے ہوئی ہے۔

پہلے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار رستم ، اسماعیل اور دائم الدین اس سے قبل شہداد پور پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت تھے جن کو کراچی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے کراچی طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اورنگی ٹاﺅن ہی میں پولیس اہلکاروں کو پولیو مہم کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایس پی اورنگی نے کہا ہے کہ 8 حملہ آور 4 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے جن کی تلاش علاقے میں ناکہ بندی کرکے شروع کردی گئی ہے جب کہ فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور رینجرز نے بھی سراغ رساں کتوں کی مدد سے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔


The police mobile came under terrorists' fire… by arynews

علاوہ ازیں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلا ل اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،جہاں انہیں حملے کی تفصیلات اور حملہ آوروں کیخلاف کی جانے والی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلا ل اکبر نے کہا کہ پولیس اور رینجرز واقعے کی مشترکہ تحقییقات کریں گی, اور اس کے ساتھ ساتھ مزید کسی ایسے واقعے کے رونما نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے ۔

انہوں نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ سانحے کے حوالے سے کوئی بھی انفارمیشن ہو تو ہم سے ضرور شیئر کریں۔

ان کا کہناتھا کہ عوام خوفزدہ نہ ہوں ہم پہلے زیادہ تحفظ فراہم کریں گے۔ قوم کو مضبوط رہنا ہوگا۔ پولیس اہلکاروں نے پولیو ٹیموں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کر دیا ہے ۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حوصلہ پست نہیں ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو فی کس 20 لاکھ اور اس کے دو بچوں کو نوکری دیں گے.

اس کے علاوہ ملزمان کی نشاندہی اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

نواز شریف ، عمران خان ، بلاول بھٹو زرداری ودیگر رہنماؤں کا اظہار افسوس 

 وزیر اعظم نواز شریف ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ، پیپلز پاڑتی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں سات پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم کا کہناتھا کہ قوم متحد ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ستائش کے حقدار ہیں جب کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف ایک ہے۔


Seven cops killed in attack on polio… by arynews

Comments

- Advertisement -