site
stats
پاکستان

ملک بھرمیں سال کی تیسری پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں شروع

اسلام آباد: ملک بھرمیں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، مہم کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پرپولیو ورکرزکی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک بھرمیں پولیوکےمکمل خاتمےکاعزم لئے رواں سال کی تیسری تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی۔ انسداد پولیوٹیمیں گھرگھرجاکربچوں کوقطرے پلائیں گی۔

پنجاب کےچھتیس اضلاع میں انچاس ہزارٹیمیں ایک کروڑاسی لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرےپلائیں گی۔ اس دوران ٹرانزٹ پوائنٹس پربھی پولیوٹیمیں موجود رہیں گی۔

بلوچستان میں تئیس لاکھ چوراسی ہزاربچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقررکیا گیاہےجس کی خاطر چھ ہزارچھ سواکسٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ آٹھ سو بیس فکسڈ اورتین سو چونتیس ٹرانزٹ پوائنٹ بنائےگئےہیں۔

خیبرپختونخوا میں پندرہ ہزارتین سواٹھانوےٹیمیں پچپن لاکھ سےزائد بچوں کوحفاظتی قطرےپلائیں گی۔ فاٹامیں تین ہزارچھ سواٹھانوےٹیموں کےذریعےنولاکھ اسی ہزاربچوں کوحفاظتی قطرےپلائےجائیں گے۔

کراچی کےچھ اضلاع میں انسداد پولیومہم چاردن جاری رہےگی۔ مہم کے دوران بائیس لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاؤکےقطرے پلائےجائیں گے۔

پولیوٹیموں کی حفاظت کے لیےملک بھرمیں سخت حفاظتی انتظامات بھی کیےگئےہیں۔ بلوچستان میں پولیس، ایف سی اورلیویزاہلکارموجود ہوں گے اور کراچی میں پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے سخت انتظامات کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top