ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

دہشت گردی کا الزام ثابت : سی ٹی ڈی کے سابق انسپکٹر کو عمر قید و جرمانے کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی اور دھماکا خیزمواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کو 14،14سال قید بامشقت کی سزا سنادی، ملزم ظہیراحمد گرفتاری سے قبل سی ٹی ڈی میں پولیس انسپکٹر تھا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظہیر احمد عرف گل کو چودہ 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی نے رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پرسزا سنائی ہے، ملزم کو دہشت گردی اور دھماکا خیزمواد کیسز میں14،14سال قید بامشقت کی سزا ہوئی۔

ملزم کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں 14سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،رینجرز کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ظہیر احمد عرف گل کو24اکتوبر2018کوملیر سٹی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم پہلے سی ٹی ڈی میں پولیس انسپکٹر تعینات تھا۔

ملزم کو2016میں اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ملزم لیاری گینگسٹرز کو اسلحہ سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ میں بھی ملوث تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں