واشنگٹن(19 اکتوبر 2025): امریکا کے مختلف بڑے شہروں میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور بادشاہت نہ منظور کے نعرے لگاتے رہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں، امریکا کے 2700 سے زائد مقامات پر احتجاجی ریلیاں اور دھرنے دے جارہے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
امریکا بھر میں صدرٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا، امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ امریکا میں بادشاہ نہیں ہوتے، مختلف ریاستوں میں نو کنگز کے عنوان سے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔
منتظمین نے صدر ٹرمپ کو آمرانہ طرز حکمرانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی، میڈیا پر حملے، مخالفین کی گرفتاری اور امیگریشن کریک ڈاؤن جیسے اقدامات پر ٹرمپ کو آمر قرار دیا۔
نیویارک میں مظاہرین نے آمریت نہیں مانتے اور جمہوریت بچاؤ کے نعرے لگائے، فاکس بزنس کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا وہ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں، لیکن میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں میں تیزی آتی جارہی ہے۔ احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


