جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

کراچی : گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے شریف آباد میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا ، جہاں شہریوں کے لیے مفت وہیکل ویری فکیشن کی جائے گی۔

گاڑیوں کی خریدو فروخت کرنے والے شہریوں کے لیے خوشخبری آگئی ، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نےشریف آباد میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا۔

ایس ایس پی طارق نواز نے کہا کہ شہریوں کے لیے مفت وہیکل ویری فکیشن کی جائے گی، شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوتی تھی۔

- Advertisement -

طارق نواز کا کہنا تھا کہ گاڑی خریدنے کے بعد پتہ چلتا تھا کہ گاڑی چوری کی یا ٹیمپرڈ ہے، اسنیپ چیکنگ کے دوران شہریوں کوپتہ چلتا کہ فراڈ ہوگیا، گاڑی کی تصدیق ہونے سے شہری پریشانی سےبچ سکیں گے۔

گزشتہ روز اے وی ایل سی میں رواں سال کی سب سے بڑی تقریب ہوئی ، جس میں شہریوں کی 1 ارب سے زائد مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سپرد کردی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان شریک ہوئے، کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئی تھی۔

اے وی ایل سی ٹیم نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کی ،جس میں جنوری سے اب تک 2 ہزار 808 موٹر سائیکلیں برآمد کی۔

کراچی:رواں سال اب تک 427 گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں اور مختلف کارروائیوں میں 3 ہزار 844 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں