site
stats
انٹرٹینمںٹ

ہالی وڈ اداکار اینٹون یلچن اپنی ہی کار کے نیچے دب کر ہلاک

لاس اینجلس : فلم اسٹار ٹریک میں چیکوو کا کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ اداکار اینٹون یلچِن اپنی ہی کار کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔

لاس اینجلس میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں ہی گاڑی ایک ڈھلان پر پیچھے کی جانب چلتے ہوئے انھیں ساتھ گھسیٹ کرلے گئی اور حفاظتی باڑ اور اینٹوں سے بنے پوسٹ باکس سے جا ٹکرائی، جس سے وہ انتقال کرگئے۔

ANTON POST 1

پولیس کے مطابق وہ اپنے دوستوں سے ملنے جانے والے تھے لیکن جب وہ وہاں نہیں پہنچے تو دوست ان کے ہاں چلے آئے اور انھیں وہاں مردہ حالت میں پایا، خاندان نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ذاتیات کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔

Yelchin-2

یلچِن نے 2009 میں اسٹار ٹریک جبکہ 2013 میں ’اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس‘ میں پاویل چیکوو کا کردار ادا کیا، اسی کردار کے ساتھ ان کی تیسری فلم ’اسٹار ٹریک بی یونڈ‘ آئندہ ماہ ریلیز ہونی والی ہے، اس کے علاوہ 27 سالہ یلچِن نے کئی اور فلموں میں بھی کام کیا، جن میں لائیک کریزی اور گرین رْوم شامل ہیں۔

Yelchin-3

یلچِن کی اچانک موت کی خبر سے انکے مداحوں کو شدید جھٹکا لگا اور خبر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتی رہی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top