تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روکنے کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیو یارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا فنڈ روکنے کے لئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

انتونیو گوتریس کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آیا ہے کہ جس میں انہوں نے امریکی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کو امریکہ کی جانب سے دیئے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ڈبلیو ایچ او یا کووڈ -19 کے خلاف جنگ لڑنے والی کسی بھی تنظیم کی مہم کے ذرائع میں کمی کرنے کا وقت نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ وقت اس وبا کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کودیا جانے والا سالانہ فنڈ رکوا دیا

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو سالانہ فراہم کیا جانے والا 500 ملین ڈالرز کا فنڈ رکوا دیا ہے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا کے پھیلاؤ کا تمام تر ذمہ دار ڈبلیو ایچ او کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ صحت کی فنڈنگ گزشتہ انتظامیہ کو ہی روک دینی چاہیے تھی۔

ڈبلیو ایچ او نے کرونا کے معاملے پر صحیح کردار ادا نہیں کیا، ادارے کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے ہی کئی ملکوں میں وائرس پھیلا، عالمی ادارہ کرونا کے حوالے سے وقت پر اطلاع دینے میں ناکام رہا۔

Comments

- Advertisement -