بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

انٹونی بلنکن نے ٹرمپ کا ایران میں رجیم چینج کا دعویٰ مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران میں رجیم چینج کیے جانے کا دعویٰ امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے مسترد کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران میں موجودہ حکومت کب تک قائم رہے گی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد موجودہ حکومت کے خلاف کوئی بغاوت نہیں ہوئی بلکہ عوام نے موجودہ حکومت کا ساتھ دیا ہے۔

ایران جنگ، صدر ٹرمپ کیا چاہتے ہیں؟ وال اسٹریٹ جرنل کا بڑا انکشاف

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی نیوی اور ایئر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کر دی ہے، یہ رجیم چینج ہے۔ انہوں نے ایران سے جنگ بندی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں