دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔
انونے سود ایک مشہور بھارتی ٹریول انفلوئنسر، فوٹوگرافر اور کنٹینٹ کریئٹر تھے، وہ دبئی میں مقیم تھے اور سوشل میڈیا پر اپنی شاندار ٹریول اسٹوریز، خوبصورت فوٹوگرافی اور دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔
View this post on Instagram
ان کے انسٹاگرام پر تقریباً 1.4 ملین فالوورز ہیں، اور وہ فوربز انڈیا کی "ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز” کی فہرست میں تین سال (2022، 2023 اور 2024) شامل رہے۔ ان کی تخلیقات میں لگژری ٹریول، ایڈونچر اور ثقافتی جہان کی جھلک دکھائی جاتی تھی، جو لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی تھیں۔
انونے سود کی موت کی خبر 6 نومبر 2025 کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے فیملی کی جانب سے شیئر کی گئی، پوسٹ میں لکھا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں۔
اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ان کی موت لاس ویگاس امریکا میں ہوئی، جہاں وہ ممکنہ طور پر ٹریول یا پروفیشنل کام کے سلسلے میں موجود تھے۔


