ممبئی (22 جنوری 2026): بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے انیل کپور اور سری دیوی کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا۔
1987 میں ریلیز ہونے والی فلم مسٹر انڈیا نے مداحوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اس میں انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو ایک ایسی گھڑی ڈھونڈ لیتا ہے جو اسے غائب کر سکتی ہے جس کی مدد سے وہ ولن موگیمبو کا مقابلہ کرتا ہے۔ فلم کو بونی کپور اور سریندر کپور نے پروڈیوس کیا تھا جبکہ ہدایت کاری کے فرائض شیکھر کپور نے انجام دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انوپم کھیر نے بڑا اعتراف کرلیا، آج بھی شرمندہ
انوہم کھیر کے بیٹے سکندر کھیر کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں دونوں نے کئی موضوعات پر بات کی۔ اس دوران اداکار نے جاوید اختر، انیل کپور اور انڈسٹری کے دیگر دوستوں کے ساتھ اپنے تعلقات پر روشنی ڈالی۔
گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہیں فلم مسٹر انڈیا سے نکالے جانے کے بارے میں آخر تک اندھیرے میں رکھا گیا تھا۔
انوپم کھیر نے انکشاف کیا کہ مجھے جاوید اختر نے مسٹر انڈیا سے باہر نکالا بلکہ انیل کپور جو میرے بہترین دوست ہیں اور بونی کپور نے بھی ایسا کیا، انہوں نے مجھے آخر تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔
ان کی جگہ بعد میں امریش پوری کو فلم میں شامل کیا گیا تھا۔ انوپم کھیر نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ جس طرح امریش جی نے موگیمبو کا کردار ادا کیا وہ شاندار تھا، شاید وہ خود اس طرح کی کارکردگی نہ دکھا پاتے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


