تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’مودی اپنا اور والد سمیت سب کا برتھ سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں‘

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والد اور خاندان کا پیدائشی سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں۔

مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متنازع شہریت قانون کے بعد سے ملک بھر میں آوازیں بلند ہورہی ہیں اور بھارت میں جگہ جگہ حکومت مخالف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

بالی ووڈ خانز نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ دیگر اداکار کھل کر مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیں۔

حال ہی میں معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم والد کا پیدائشی سرٹیفیکٹ دکھائیں۔

مزید پڑھیں: متنازع بھارتی قانون کے خلاف احتجاج کرکٹ کے میدان تک پہنچ گیا

انہوں نے لکھا کہ ’مودی اپنا، اپنے والد اور پورے خاندان کا برتھ سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں‘۔

یاد رہے کہ سی اے اے (سٹیزن شپ امیڈمینٹ ایکٹ) کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے، جبکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اور دیگر اقلیتیں بھی اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -