ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب رواں ماہ اٹلی میں منعقد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور کپتان کے مابین قربتیں کوئی نہیں بات نہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں شخصیات اسی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔
رواں سال اکتوبر میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو درخواست دی ہے کہ وہ رواں برس دسمبر میں سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز میں نجی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔
بھارتی کپتان کے ذرائع ذرائع نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ویرات کوہلی رواں برس دسمبر میں انوشکا شرما سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ رخصت بھی اسی وجہ سے لے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رواں ماہ ازداواجی بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اُن کی شادی کی تقریبات رواں ماہ 9، 10 اور 11 دسمبر کو اٹلی میں منعقد کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: ویرات اور انوشکا کی شادی، خبریں زیرگردش
اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں آسکیں اور نہ ہی دونوں میں سے کسی شخصیت نے اس خبر کی تردید یا تصدیق کی۔
گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی نے اعتراف کیا تھا کہ اُن کے اور بالی ووڈ اداکارہ کے درمیان محبت کا رشتہ ہے اور وہ انہیں نوشکی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کچھ دن قبل ایک کمرشل میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس میں انہوں نے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے، دونوں شخصیات کے مداحوں نے جوڑے کو بہترین قرار دیتے ہوئے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ویڈیو دیکھیں: ویرات کوہلی کا انوشکا کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ بھارتی کپتان اور انوشکا شرما کے درمیان 2012 سے گہرے تعلقات ہیں، دونوں شخصیات کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ یہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔
بعدازاں انوشکا شرما کے ترجمان کی جانب سے شادی کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔