ممبئی: بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ساتھ کاروبار کرنے اور ہوٹل کھولنے کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما آپسی تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں گزشتہ دنوں دونوں شخصیات چھٹیاں گزارنے کے لیے بیرونِ ملک پہنچے تھے۔
بھارتی میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک دوسرے کے قریب رہنے کے لیے اب ایک ساتھ کاروبار کا آغاز کرنے جارہے ہیں اور دونوں نے مل کر ریسٹورنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انوشکا شرما نے بھارتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ کھلنے یا کوہلی سے ساتھ کاروباری شراکت داری کے حوالے سے سامنے آنی والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔
مزید پڑھیں: دوریاں ختم ہوگئیں، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی پھر سے ایک ساتھ
انہوں نے کہا کہ زیر گردش افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ میرا اور کوہلی کا مستقبل میں بھی کوئی ایسا ارادہ نہیں، کنگ خان کے ساتھ اپنی نئی آنے فلم پر پوچھے جانے والے سوال پر انوشکا نے مداحوں کو انتظار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے طویل عرصہ گہری دوستی کے بعد چند ماہ قبل ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔