تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

انوشکا شرما کا پہلا پیار کون؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنے پہلے پیار سے متعلق بتادیا۔

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے فوٹو اور ویڈیو شیئر ایپ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی وقت میرے ہاتھ میں ہے اسے میں اپنے پہلے پیار ’اداکاری‘ کے لیے مختص کروں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پروڈکشن کمپنی سلیٹ فلمز سے علیحدہ ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنی انوشکا شرما اور ان کے بھائی کارنیش شرما نے مل کر 2013 میں شروع کی تھی جس نے کچھ فلموں کے ساتھ ڈراما بھی پروڈیوس کیا تھا۔

انوشکا شرما نے لکھا کہ اپنے پہلے پیار اداکاری کے لیے وقت مختص کررہی رہی ہوں اسی وجہ سے اس پروڈکشن کمپنی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سب سے قابل شخص میرا بھائی کارنیش ہمارے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے بھائی اور ان کی کمپنی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں ہمیشہ کارنیش اور ان کی پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی مداح رہوں گی۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما فلم چک دے ایکسپریس کے ساتھ دوبارہ بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاری کر رہی ہیں، فلم میں وہ ایک کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔

Comments