انوشکا شرما نے یادگار تصویر شئیر کر دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے یوگا ڈے پر اپنی یادگار تصویر شئیر کی ہے۔
21 جون کو دنیا بھر میں یوگا ڈے منایا جاتا ہے، اس موقع پر بہت سے شوبز اداکاروں نے یوگا کرتے ہوئے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں، دیگر اداکاروں کی طرح انوشکا شرما بھی پیچھے نا رہی۔
انوشکا شرما نے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو یوگا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر ویرات کوہلی ان کی مدد کررہے ہیں۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ یہ مشق ‘ہینڈ ڈاون’ سب سے مشکل ہے۔
View this post on Instagram