بانی ایم کیوایم کو پھانسی دی جائے، وزیرداخلہ سندھ mqm
The news is by your side.

Advertisement

بانی ایم کیوایم غداروطن ہیں، پھانسی دی جائے، وزیرداخلہ سندھ کا مطالبہ

کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ ایک سا ہے اور دونوں کی سزا پھانسی ہونا چاہیئے۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیا ل نے یہ مطالبہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اورغدارِ وطن دونوں پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں اور وطن عزیزکو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لہذا دونوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور بانی ایم کیوایم کی تمام کوششیں ملک کو غیر مستحکم کر کے وطنِ عزیز کو خاکم بدہن ختم کرنا ہے اس لیے دونوں کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیئے۔

صوبائی وزیر داخلہ انور سیال نے وفاقی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے لیے صوبائی حکومت کو فنڈز فراہم نہیں کررہی ہیں جس کے باعث آپریشن جاری رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی آپریشن سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کراچی آپریشن کے آدھے اخراجات سندھ حکومت اور آدھے وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

تاہم انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سندھ حکومت اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کراچی آپریشن کو جاری رکھے گی اور کراچی میں قائم امن و امان کو بحال رکھے گی اور پائیدار امن تک آپریشن جاری رکھے گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں