کراچی: اپوزیشن لیڈر کےایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئندہ کوئی بچہ مین ہول میں گرا تو واٹر بورڈ، ایکس ای این کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔
نیپا کے قریب کھلے گٹر میں گرکر بچے کی ہلاکت کے بعد مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سانحہ نیپا کی ذمہ داری واٹر بورڈ پر عائد ہوتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کےایم سی نے کہا کہ سانحہ نیپا پر تھوڑی بھی غیرت باقی ہے تو میئر فوری استعفی دیں، میئر نے ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے جماعت اسلامی ٹاؤن چیئرمین پر ڈال دی۔
انھوں نے کہا کہ میئر کا طرزعمل یہ ہے پورا دن گزرنے کے بعد مشینری تک کا انتظام نہیں کیا گیا، پورا کراچی غم میں تھا اور میئر سوئمنگ پول میں ہیٹنگ سسٹم کا افتتاح کررہے تھے۔
اپوزیشن لیڈر کےایم سی سیف الدین کا کہنا تھا کہ میئر نے ایک یوسی کو صرف 25 ڈھکن دیے، ہزاروں ڈھکن کی ضرورت ہے۔
سیف الدین نے کہا کہ کراچی کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو اسے اپنا نہیں سمجھتے، کراچی میں وڈیرہ شاہی ذہن کے مطابق حکمرانی کی جارہی ہے۔
مین ہول میں بچے کی ہلاکت : ڈپٹی میئر کراچی نے اہم بات بتادی، ویڈیو


