اداکارہ انزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ میرے لباس پر شوہر کو مسئلہ نہیں تو کسی دوسرے کو بھی نہیں ہونا چاہیے۔
انزیلہ عباسی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ آج کل وہ میوزک کیریئر پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔
ان کی شادی تاشفین انصاری سے دو سال قبل ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے بولڈ لباس پر شوہر کے ردعمل کے بارے میں بتایا۔
یہ پڑھیں: شمعون عباسی نے بیٹی انزیلہ عباسی کے بیان پر خاموشی توڑ دی
انزیلہ عباسی نے کہا کہ اگر میرے شوہر اور سسرال والوں کو لباس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو کسی اور کو بھی نہیں ہونا چاہیے، اس طرح کے لوگوں کو دوسرے کے لباس پر تبصرہ کرنا بند کرنے کی ضرورت ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ اگر کوئی نشہ کررہا ہے تو ہمیں اسے روکنا چاہیے؟ جواب میں انزیلا نے کہا کہ اگر وہ اپنے کمرے میں منشیات استعمال کررہا ہے تو کسی دوسرے کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔


