The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی کےعلاوہ پی ڈی ایم کی 10جماعتیں فی الفور استعفوں کی حامی

حکومت مخالف تحریک میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ پی ڈی ایم کی10جماعتیں فی الفوراستعفوں کی حامی ہیں۔

ذرائع پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ استعفےتو پیپلز پارٹی بھی دینا چاہتی ہےلیکن فی الفور نہیں اور پیپلزپارٹی استعفوں کیلئے مناسب وقت کے انتظار پر زور دے رہی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کاسربراہی اجلاس کل اسلام آبادمیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں لاہور جلسےکے انتظامی امور کاجائزہ لیاجائے گا جب کہ 27دسمبر کو بینظیربھٹو کی برسی کے پروگرام میں شرکت سے متعلق غور ہوگا۔

‘پیپلزپارٹی سندھ سے استعفے نہیں دے گی’

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وڈیولنک کےذریعےاجلاس میں شریک ہوں گے، مریم نواز، پرویز اشرف اور شاہدخاقان عباسی و دیگراجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کےدوسرےمرحلےکافیصلہ کیاجائےگا، اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ اورپارلیمنٹ سےاستعفوں پرفیصلہ لیاجائےگا۔

پہلےپرمرحلےپرقومی اسمبلی سےاستعفےدینےکی تجویزہے پیپلزپارٹی کےعلاوہ پی ڈی ایم کی 10 جماعتیں فی الفور استعفوں کی حامی ہیں البتہ پیپلزپارٹی مناسب وقت کا انتظار کرے گی۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جمہوری طریقےسےصلاح و مشورے کے ساتھ چلتےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں