لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن ’ردالفساد‘ اورپی ایس ایل فائنل سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ، کورکمانڈر لاہوراور دیگر اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے یا نہ کرانے سمیت ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد شروع کیے گئے آپریشن ’ردالفساد‘ کے تناظر میں ہونے والی کامیابیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیاجائےگا۔
مزید پڑھیں:آپریشن ردالفساد سےدہشت گردی کےناسورکاخاتمہ ہوگا‘شہبازشریف
ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ڈی جی رینجرز پنجاب اور کو کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ شہباز سے ملاقات کی،جس دوران پی ایس ایل کے فائنل، صوبے کی سیکیورٹی صورت حال اور رینجرز آپریشن سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
خیال رہےکہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم نواز شریف نےلاہور میں پی ایس ایل فائنل کے لیے گرین سگنل دے دیا،انہوں نےپی سی بی کو سیکورٹی انتظامات میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
پی ایس ایل فائنل کےلیے مکمل تعاون کریں گے، آرمی چیف
یاد رہےکہ لاہور دھماکے کےبعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف جنوبی پنجاب میں آپریشن کی ہدایت کی تھی،ان کا کہناتھاکہ لاہور دھماکے کا مقصد پی ایس ایل کے فائنل کو سبوتاژ کرنا ہے،فائنل کا لاہور میں انعقاد یقینی بنایا جائےگا۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں کالعدم جماعتوں کےخلاف رینجرز کارروائی کرے گی:ایپکس کمیٹی
واضح رہےکہ اپیکس کمیٹی کے19 فروری کوہونے والےاجلاس میں پنجاب میں رینجرز کی مدد حاصل کرنےکافیصلہ کیاگیا تھا۔