تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس : حریت رہنماؤں کی وادی میں 22 مئی کو ہڑتال کی کال

سری نگر : حریت رہنماؤں نے وادی میں 22 مئی کو ہڑتال کی کال دے دی اور کہا مودی سرکارجی ٹوئنٹی کا اجلاس کرا کے دنیا کی توجہ کشمیر میں مظالم سے نہیں ہٹاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق مودی کا ایک اور گھناؤنا اقدام اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے، مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کرانے کی کوشش جاری ہے۔

حریت رہنماؤں نے وادی میں بائیس مئی کو ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکارجی ٹوئنٹی کا اجلاس سری نگر میں کرا کے دنیا کی توجہ کشمیر میں مظالم سے نہیں ہٹاسکتی۔

حریت رہنماؤں نےعالمی برادری سے بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے روکنے کا مطالبہ کیا، وادی میں مودی سرکار کے خلاف وادی میں پوسٹرز لگ گئے ہیں۔

پوسٹرز میں لکھا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی بین الاقوامی تقریب کا انعقاد کرکے بھارت اپنے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کو قانونی حیثیت دینا چاہتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازعہ علاقہ ہے، G20 ممالک کو بھارت سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کہنا چاہیے۔

مودی سرکار کی جانب سے بائیس سے چوبیس مئی تک سری نگر میں جی ٹی ٹوئنٹی ٹوارزم اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، بھارتی میڈیا کے مطابق چین اور ترکیہ کی سری نگر میں اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -